Cloud Front
pmln

سانگلہ ہل،ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے کے درمیان اختلاف شدت اختیار کر گئے

سانگلہ ہل : سانگلہ ہل مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور ایم پی اے کے درمیان سیاسی اختلافات شدت اختیا ر کر گئے شیر کا شیر کے ساتھ دنگل نے ایک دوسرے کے خلاف مورچے بند لڑائی کا آغا ز کر دیا شہر بھر میں کشیدگی پھیل گئی ۔بتا یا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری محمد برجیس طاہر (وفاقی وزیر امور کشمیر ) اور مسلم لیگ (ن) کے ہی ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ کے درمیان گزشتہ 2سال سے جاری سیاسی اختلافات شدت اختیا ر کر گئے ہیں ۔اور دونوں نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا نے اور سبقت لے جانے کی خاطر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند لڑائی شروع کر رکھی ہے ۔حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم پی اے گروپ نے ضلع بھر میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور بر جیس طاہر گروپ کو صفدر آباد ،خانقاہ ڈوگراں ،شاہکوٹ اور ننکانہ صاحب میں چیئر مینی کے انتخابات میں بھاری شکست کے ساتھ منہ کی کھانا پڑی جبکہ برجیس طاہر گروپ سانگلہ ہل کی چیئر مینی کی ایک ہی سیٹ حاصل کر سکا ۔جس پر بر جیس طاہر گروپ نے اپنی سیا سی شکست کی خفت کو مٹانے کیلئے میلاد چوک میں ایک ورکرکنونشین رکھ کر مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مورچہ بند لڑائی کا آغا ز کر دیا ،

بر جیس طاہر گروپ نے 5مارچ کواسی چوک میں جلسہ عام کااعلا ن کیاتو ایم پی اے گروپ نے بھی اسی روز میونسپل سٹیڈیم سانگلہ ہل میں اس روز کبڈی میچ کروانے کا اعلان کر دیا ۔جسے ناکام بنانے کے لئے ایم این اے گروپ نے مقامی مسلم کمیٹی کی مدد سے میونسپل سٹیڈیم سانگلہ ہل میں پانی چھوڑ دیا اور اپنا جلسہ 23مارچ کے لئے ملتوی کر دیا ۔ایم پی اے گروپ نے اپنا پریشر قائم رکھتے ہوئے اسی روز نواحی بابر سٹیڈیم میں کبڈی کا میچ کر واکر اپنی سیاسی دھاک کو بر قرار رکھا ۔دونوں کی طرف بند مورچوں سے جاری گولہ بھاری نے دوبارہ 23مارچ کو ایک ہی روڈ پرایک دوسرے کو جواب دینے کیلئے میدان لگا نے کا اعلان کر دیا ۔ایم این اے گروپ کی طرف سے میلا د چوک میں ورکر زکنونشین اور 50گز کے فاصلے پر ایم پی اے گروپ شاندار میوزیکل شو کروانے کا اعلان کیا ہے ۔جس میں انہوں نے ناموار گلوکاران عارف لوہا ر ،میڈیم نصیبو لال ،اکرم راہی اور بودی کمار کو مدعوکیا ہے جن کے فن کے ساتھ دونوں سیاسی عقابرین اپنی اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر یں گے۔ یوں شیر کا شیر کے ساتھ یہ دنگل شہر بھر میں کشید گی کا باعث بنا ہوا ہے