Cloud Front

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مزید پیش رفت

ایف آئی اے نے شرجیل خان اور خالد لطیف کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا
مقصد ہے کہ اگر کھلاڑیوں نے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کیا ہے تو اس میں پتہ چلانا کہ کیا کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر بکیوں سے رابطہ کیااور ان کی کیا بات ہوئی، کن سے رابطے تھے

اسلام آباد: پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ایف آئی اے نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے دونوں کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات آگے بڑھاتے ہوئے موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا ہے اور اب اس موبائل فون ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا اور اس کا مقصد ہے کہ اگر کھلاڑیوں نے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کیا ہے تو اس میں پتہ چلانا کہ کیا کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر بکیوں سے رابطہ کیااور ان کی کیا بات ہوئی اور اس کے علاوہ کن کن لوگوں سے رابطہ ہوا۔واضح رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی پہلے ہی فکسنگ کی وجہ سے معطل کرچکا ہے۔