Cloud Front
Tayyeb Erdugan

طیب اردگان نے بین الاقوامی اداروں سے ہالینڈ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

ہالینڈ ایک بنانا ریپبلک کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔ اسے اپنے کیے کی قیمت چکانے پڑے گی،ترک صدر

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے ہالینڈ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ ریفرینڈم سے متعلق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہالینڈ ایک بنانا ریپبلک کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی پر لیکچر دینے والیخود ان صفات سے عاری ہیں۔ انہوں نے ڈچ وزیر اعظم کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا جس میں انہوں نے ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ترک صدر نے کہا کہ ہالینڈ پہلے اپنے کیے کی قیمت چکائے پھر تعلقات پر بات ہو گی