Cloud Front
Aizaz Ch

پاکستان کے نئے سفیر اعزاز چودھری واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز چوہدری واشنگٹن پہنچ گئے ہیں وہ پاکستان کے 21 ویں سفیر کی حیثیت اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد انھیں پاکستانی سفارتخانے میں بریفنگ دی جائے گی۔ اعزاز چوہدری سے پہلے جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، جو اپنی 3 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔ اعزاز چوہدری 17 مارچ کو پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔واضح رہے کہ نئی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی اسی ہفتے وزارت خارجہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔