Cloud Front
FIA

سی ایس ایس پرچے آؤٹ : فیس بک نے ایف آئی اے کو 4آئی پی ایڈریس فراہم کردیئے

اسلام آباد: سماجی میڈیا پر سی ایس ایس پرچے آؤٹ ہونے کے حوالے سے فیس بک نے ایف آئی اے کو 4آئی پی ایڈریس فراہم کر دیے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سی ایس ایس کے پرچوں کی چوری کے سکینڈل میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے اور اب فیس بک نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے 4آئی پی ایڈریس فراہم کیے ہیں تاہم ایف آئی اے آئی ٹی ایکسپرٹ سعدیہ کا کھوج لگانے میں ناکام ہے ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آئی پی ایڈریس پر ہزاروں یوزر ہیں اور سعدیہ کا اکانٹ تلاش کرنا ممکن نہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں جن میں 2سے 4ماہ کا وقت لگ سکتا ہے ۔