Cloud Front
Usin Bolt

ورلڈ ریکاڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے ریلے ریس میں شمولیت سے معذرت کرلی

میں اپنے کیریئر کی آخری ریس کے لئے ممکنہ انجری سے بچ کر رہنا چاہتا ہوں، بولٹ

کنگسٹن : جمیکا سے تعلق رکھنے والے دوڑ کے مشہور کھلاڑی اور ورلڈ ریکاڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے ریلے ریس میں شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیریئر کی آخری ریس کے لئے ممکنہ انجری سے بچ کر رہنا چاہتا ہوں، ماہ جون میں ریسرزگراں پر میری آخری دوڑ ہوگی۔میں رواں سال ریٹائرمنٹ کو جیت کے ساتھ یادگار بنانا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ یوسین بولٹ کا تعلق جمیکا سے ہے اور ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے تیز ترین انسان ہیں، لندن اولمپیس میں یوسین بولٹ 100 اور200 میٹر کی دوڑ کے مقابلے میں کامیاب ہو ئے تھے اور اب انہوں نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔