Cloud Front
nawaz sharif

پاکستا ن کا یمنی عوام کیلئے 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

یمن میں امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان بھی اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرتا رہے ،نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ یمن میں امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں جبکہ یمنی عوام کیلئے 10لاکھ ڈالر کا امداد کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے منگل کے روز یہاں وزیراعظم ہاؤس میں یمن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبدالمالک ، عبدالجلیل سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور یمن کے خصوصی تعلقات باہمی تعاون ، اعتماد اور دوستی پر مبنی ہیں جسے مزید تقویب دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یمن کو جنگی حالات کا سامنا ہے تاہم امید رکھتے ہیں کہ بہت جلد یمن میں امن کی بحالی ممکن ہوجائے گی اور اس سلسلے میں پاکستان بھی اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرتا رہے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنگی حالات کے پیش نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشکلات میں گرے یمنی عوام کیلئے دس لاکھ ڈالر امداد کا کہا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے ۔ انہوں نے مارچ 2015ء میں یمن سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں تعاون پر یمن کے نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ عبدالمالک ، عبدالجلیل نے یمن کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا