Cloud Front

سیلفی کی کوشش کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

کولکتہ : بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے کولکتہ ایئرپورٹ پر ایک مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کیے جانے کی کوشش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداکارعوامی شخصیت ہیں نہ کہ عوام کی ملکیت ہیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم ’’بیگم جان‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پروڈیوسر مہیش بھٹ اور ہدایتکار سری جیت مکھرجی کے ہمراہ کولکتہ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں ایک مداح نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اداکارہ نے خوش دلی سے آمادگی ظاہر کردی لیکن اس دوران مداح نے اداکارہ کی کمر کے گرداپنا بازو حائل کرنے کی کوشش کی جس نے انہیں چونکا دیا۔

ودیا بالن نے مداح سے بازو ہٹانے کا کہا جس پر مداح نے ہاتھ ہٹانے سے انکارکردیا تاہم اداکارہ کے مینیجر کی مداخلت پرمداح نے کمر سے ہاتھ ہٹا دیا جب کہ کچھ ہی لمحوں بعد ایک بار پھر مداح نے ان کی کمر کے گرد بازو حائل کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ سیخ پا ہوگئیں اور چلانا شروع کردیا۔ ودیا بالن کے چلانے کے باوجودمداح نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیلفی لینے کی فرمائش کرڈالی لیکن اس بار اداکارہ نے سیلفی لینے سے منع کردیا۔واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم’’بیگم جان‘‘کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔