Cloud Front
High Court

قرضے معاف کرنے والے وزیر اعظم سمیت تمام سیاستدانوں کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور: وزیراعظم سمیت قرضے معاف کرانے والے سیاست دانوں کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے اورانہیں نااہل قرا ردینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ مقامی شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم میاں نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم سمیت دیگر سیاستدانوں نے30برس میں چار کھرب سے زائد قرضے معاف کرائے درخواست میں کہا گیا ے کہ عدالت سٹیٹ بینک سے معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت معاف کرائے گئے قرضے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے اور قرض معاف کرنے والے سیاست دانوں کو نااہل قرار دے