Cloud Front
Trump

امریکی ٹی وی میزبان کا ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے حاصل کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی ٹیلی وژن کی میزبان کا صدر ٹرمپ کے 2005 کے ٹیکس گوشوارے حاصل کرنے کا دعویٰ،ریچل میڈو کہتی ہیں کہ ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات اپنے شو میں بتائیں گی۔ٹی وی میزبان کے دعوے کے بعد فوری پر وائٹ ہاوس کی جانب سے بیان آیا کہ اس زمانے میں ٹرمپ آرگنائزیشن کے سر براہ کے طو رپر انھوں نے 15 کروڑ ڈالر آمدنی پر 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ٹیکس دیا تھا ،اور یہ کہ قانونی طور پر جو ٹیکس بنتا ہے ٹرمپ اس سے زیادہ ٹیکس دینے کے پابند نہیں ہیں۔وائٹ ہاوس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان صرف ریٹنگ کے لیے 2 صفحا ت پر مشتمل دس سال پرانی چیز دکھائیں گی۔ٓتاہم وائٹ ہاوس کی جانب سے کوئی دستاویزات جاری نہیں کی گئیں۔ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد بھی اب تک اپنے ٹیکس گوشوارے جاری نہیں کئے