Cloud Front

سہیل تنویر اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے مشاورت جاری اگلے دو دن میں سکواڈ کا ا علان ہوجائیگا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سہیل تنویر اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل لگا ئے جانے والے تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا جس میں صرف سہیل تنویر اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے تاہم دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ابھی حتمی سکواڈ کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان مشاورت جاری ہے جس کے بعد ایک دو د ن میں حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔