Cloud Front
Tayyeb Erdugan

ترک صدر نے نیدر لینڈ کی معافی کو مسترد کر دیا ،معافی مانگنا کافی نہیں ، رجب طیب اردگان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے نیدر لینڈ کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہالینڈ کی جانب سے معافی مانگنا کافی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر کا کہناتھا کہ جرمن چانسلر کا رویہ بھی نیدر لینڈ سے مختلف نہیں ہے ،نیدر لینڈ کا معافی مانگنا کافی نہیں ،کابینہ کے فیصلے پر مزید پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک میں اختلافات اس وقت پیدا ہوئے ہیں

جب حال ہی میں ہالینڈ نے اپنے ہاں ترک صدر رجب طیب اردگان کی حمایت میں ریلیوں پر پابندی لگائی اور گذشتہ روز ترک وزیرخارجہ احمد جاویش اوگلو کو ہالینڈ کے دورے کو روکنے کیلئے انکے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے ترکی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ’’ہمارے وزیر خارجہ کے طیارے کے اترنے پر جیسے جی چاہے پابندی لگاؤلیکن اب ہم بھی دیکھیں گے کہ اب تمہارے جہاز کیسے ترک سرزمین پر اترتے ہیں۔