Cloud Front
Raj Nath Singh

پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ، راجناتھ سنگھ

بھارت اپنے ہمسایہ ملکو ں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ، صحافیوں سے گفتگو

نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیش آنے والے واقعات سے صورت حال کشیدہ ہو جاتی ہے اور پاکستانی فوج کی بلاجواز فائرنگ سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں صورت حال بدستور خراب ہوئی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ہمسایہملکو ں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سیاست پرکوئی آنچ آنے نہیں دے گی اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے تمام چیلنجوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔