Cloud Front
ICC

ششانک منوہر نے چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی: ششانک منوہر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ششانک منوہر نے چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ششانک منوہر گزشتہ برس ہی آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے اپنے استعفیٰ میں ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے۔ششانک منوہربگ تھری کے نظام کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے تھے۔