Cloud Front
ECP

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر ریفرنسز کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنسز کا فیصلہ کل بروزہ جمعرات فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ سماعت کے میں دونوں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعدریفرنس کا فیصلہ سنانے کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی تھی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانیوالے ریفرنسز پر حکم کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی گئی ہے یہ ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے

جس پر الیکشن کمیشن 90روز کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند تھی تاہم یہ فیصلہ 90روز میں نہ ہوسکا جس پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیاکہ چونکہ الیکشن کمیشن نے 90 روز کے اندر ریفرنس کا فیصلہ نہیں کیا ہے لہذا الیکشن کمیشن ان ریفرنسز کی مذید سماعت کا اختیار نہیں رکھتی ہے مگر ہائیکورٹ کی جانب سے پٹیشن خارج ہونے کے بعدالیکشن کمیشن نے ریفرنسز پر سماعت دوبارہ شروع کی ریفرنسز پر مسلم لیگ ن کے وکیل شیخ اکرم کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا فیصلہ دینے کی تاریخ کل 16مارچ مقرر کر دی تھی ۔