Cloud Front
Inzimam Ul Haq

انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا

احمد شہزاد، کامران اکمل کی واپسی، اظہر علی کی کپتانی کے بعد ٹیم سے بھی ’چھٹی‘ ہو گئی
عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ، محمد عامر کو ٹی 20 میں آرام دینے کا فیصلہ، دونوں فارمیٹس میں قیادت سرفراز احمد کرینگے
کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار مختص کیا گیا تھا، بتایا گیا کہ جو کھلاڑی اس پر پورا نہیں اترے گا اسے سلیکٹ نہیں کیا جائے گا، انضمام الحق

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹی 20 میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، کامران اکمل اور شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بلے باز عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انضمام الحق کی جانب سے ٹی 20 کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی قیادت بھی سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد،کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار مختص کیا گیا تھا اور بتایا گیا کہ جو کھلاڑی اس پر پورا نہیں اترے گا اسے سلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کا معیار بھی کچھ زیادہ بلند نہیں بلکہ صرف پانچ درجے یعنی، بہترین، اچھا، اوسط، اوسط سے کچھ کم اور خراب، رکھے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو منتخب ہونے کیلئے کم از کم اوسط درجے کی فٹنس ثابت کرنا تھی۔ فٹنس ٹیسٹ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں میں 32 کھلاڑی بلائے گئے تھے جن میں سے 31 نے ٹیسٹ پاس کر لیا لیکن بدقسمتی سے عمر اکمل یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے