Cloud Front
PIA COO

پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل

سی ای او پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے، ایف آئی ا ے

اسلام آباد: طیاروں کی خرید وفروخت میں بے ضابطگیوں کے الزام پر پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈن برانڈ پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے جس کے باعث ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا
گیا ہے۔ ایف آئی اے نے برینڈ ہلڈن کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے