Cloud Front

آپریشن رد الفساد ،پنجاب بھرمیں 11افغانیوں سمیت 26مشتبہ افراد گرفتار

خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، اسلحہ ، بارود اور کمپیوٹر برآمد

اسلام آباد : ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد میں سرچ آپریشن کے د وران پنجاب کے مختلف علاقوں سے11افغانیوں سمیت 26مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ۔ اسلحہ ، بارود اور کمپیوٹر برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، اٹک ، حسن ابدال، ڈی جی خان، نارووال، لاہور، شکر گڑھ، سیالکوٹ اور راجن پور میں پنجاب رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 11افغان شہریوں سمیت26مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، کمپیوٹر ، اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا