Cloud Front
Khawaja-Asif

این اے 110 دھاندلی کیس ، خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار

مسلم لیگی رہنما کے مدمقابل حریف عثمان ڈار کی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 110 دھاندلی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا ہے ، خواجہ آصف حلقہ این اے 110 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ، ان کے مدمقابل امیدوار تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عثمان ڈار کی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔