Cloud Front
Tahmina Janjua

تہمینہ جنجوعہ نے با ضا بطہ طو ر پر سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: جنیوا میں پاکستان کی سابق سفیر تہمینہ جنجوعہ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بحیثیت خاتون سیکرٹری خارجہ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں جبکہ ان سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کو امر یکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیاہے ۔ تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندو ب کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہی تھیں وہ اٹلی میں پاکستا ن کی سفیر اور متعدد بین الا اقوامی ادارو ں میں پا کستا ن کی نما ئندگی بھی کر چکی ہیں