Cloud Front

ڈیرن سیمی اسلام قبول کر لیں گے، جاوید آفریدی

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید
سب لوگ دعا کریں کہ ڈیرن سیمی جلد دائرہ اسلام میں داخل ہوجاہیں، جاوید آفریدی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد : پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی کو اسلام بارے مکمل علم ہے اور دین اسلام کا بغور مطالعہ کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی جس طرح اسلام کے بارے میں دلچسپی لے رہے ہیں یہ میرے لیے اور میری ٹیم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے سب لوگ دعا کریں کہ ڈیرن سیمی جلد دائرہ اسلام میں داخل ہوجاہیں ۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤڈر ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکروایا تھا ۔