Cloud Front
Security Firces

چارسدہ: مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

جو ابی کا روائی میں حملہ آ ور زخمی ، پولیس نے حراست میں لے لیا

چارسدہ : چارسدہ میں تنگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا شخض زخمی حا لت گرفتار کر لیا گیا ۔منگل کے روز چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ہری چند کے مقام پر جب مردم شماری کی ٹیم اپنے فرائض کی سرانجام دے رہے تھے تو اس دوران اچانک نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ شروع کردی

جسکے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا مسلح ملزم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق مسلح شخض فخر عالم کا تعلق مالاکنڈ ایجنسی سے ہے پولیس نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں چھٹی مردم شماری کا عمل 15 مارچ سے جاری ہے، اور کسی بھی مردم شماری کی ٹیم پر حملے کا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 اپریل تک مکمل ہوجائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں 87 اضلاع کو شمار کیا جائے گا، جبکہ مردم شماری کی رپورٹس 2 ماہ میں مکمل کرلی جائیں گی۔