Cloud Front
rani muker ji

رانی مکرجی39 برس کی ہوگئیں، اپنی بیٹی کیساتھ کیک کاٹا

سوشل میڈیا پر مداحوں کا نیک خواہشات کا اظہار

نئی دہلی : بالی ووڈکو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اداکارہ رانی مکرجی نے اپنی39ویں سالگرہ کا کیک اپنی بیٹی کے ہمراہ کاٹا۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے بالی ووڈ اداکار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔21 مارچ1978کو بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتا میں پیدا ہونے والی رانی مکرجی نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم’’راجا کی آئیگی بارات ‘‘سے کیا تاہم انہیں پہلی کامیابی کرن جوہر کی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘

میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے ملی۔اس کے بعد رانی نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے قدم کامیابیوں کے ساتھ جمانا شروع کردیے اور ان کی فلم ساتھیا،ہم تم،یووا،بلیک ،غلام،چلتے چلتے،بنٹی اور ببلی،پہیلی ، کبھی الوداع نا کہنا،نو ون کِلڈ جیسیکا، مر دانی اورتلاش باکس آفس پر بیحد کامیاب ثابت ہوئیں۔بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی رانی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جن میں بیشمار بین الاقوامی ایوارڈز بھی شامل ہیں۔وہ 2014میں بالی ووڈ ہدایتکار ادیتیا چوپڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ۔