Cloud Front
sanju-ranbir

رنبیر کپور کو سنجو بابا بننا مہنگا پڑ گیا

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کردار نبھانے کیلئے وزن بڑھا دیا ہے جوب اب تیزی سے کھٹا رہے ہیں

نئی دہلی : بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں لیکن بہترین کردار کی عکاسی کے لیے جو انہوں نے اپنا وزن بڑھایا تھا اب وہ اس سے پریشان ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کی زندگی کی 7 پہلؤوں کی عکاسی کریں گے۔ اداکارآج کل ان کی جوانی کی زندگی کی شوٹنگ کرا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے سنجے دت کی طرح اچھا خاصا وزن بڑھایا ہے۔

اس حوالے سے رنبیرکا کہنا ہے کہ سنجے دت کا کردارادا کرنے پربہت خوش اورپرجوش ہوں، ہدایتکارراج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے لیکن اس سے قبل کبھی بھی انہوں نے اتنا وزن نہیں بڑھایا ہے لیکن فلم کے کردارکی یہی مانگ تھی لیکن اب میں تیزی سے وزن گھٹا رہا ہوں کیونکہ اب اداکارکے دوسرے زندگی کے پہلو کی شوٹنگ کرنی ہے جس میں سنجے دبلے تھے۔واضح رہے کہ رنبیرکپور فلم میں سنجے دت، پریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں