Cloud Front
High Court

لاہور ہائی کورٹ :آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور: لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی نے ایک شہری محمد علی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خوشاب میں اس کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے مقدمات کے خلاف آئی جی پولیس کو درخواست دی مگر شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا لاہورہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو درخواست پر دوہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیاہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہ کرنا عدالتی حکم عدولی ہے جس پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔