Cloud Front
FIA

شرجیل اور شاہ زیب بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش

مشکوک افراد سے مبینہ رابطوں پر پی سی بی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹر کامران یونس کے خلاف ایکشن کا امکان

اسلام آباد: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان اور شاہزیب حسن بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے ، مشکوک افراد سے مبینہ رابطوں پر پی سی بی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹر کامران یونس کے خلاف ایکشن کا امکان ہے۔لاہور میں ایف آئی اے اے کا سائبر کرائمز ونگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں سے آج دوسرے روز بھی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ شاہ زیب حسن اورشرجیل خان بھی بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے آفس پہنچ گئے۔ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں جن میں ناصر جمشید، شرجیل خان ، محمد عرفان ،خالد لطیف اور شاہ زیب حسن شامل ہیں۔خالد لطیف او رمحمد عرفان نے گذشتہ روز بیان ریکارڈ کرایا تھا