Cloud Front

کرائے کی عدم ادائیگی: قندیل بلوچ کے والدین کو گھر سے نکال دیا گیا

کرائے کی عدم ادائیگی: قندیل بلوچ کے والدین کو گھر سے نکال دیا گیا
ملتان : گزشتہ سال غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی قندیل بلوچ کے والدین کو کرائے کی عدم ادائیگی کے باعث مالک مکان نے زبردستی گھر سے نکال دیا گیا ہے
قندیل کے والدین کسمپری کی زندگی گزار رہے ہیں، جب قندیل بلوچ زندہ تھی وہ ان کی کافی مدد کر تی تھی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کے والد، محمد عظیم کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی قندیل بلوچ کے قتل کے بعد وہ کرایہ ادا کرنے میں مسلسل ناکام رہے۔ جبکہ ان کی بیٹی کے ہوتے ہوئے یہ نوبت نہیں آتی تھی

قندیل کے والد محمد عظیم کا کہنا ہے کہ قندیل نہ صرف ان کے تمام اخراجات برداشت کرتی تھی بلکہ جس بیٹے نے اسے قتل کیا اسے بھی خرچہ مہیا کرتی تھی