محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارشوں کی نوید

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں کچھ دن بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔۔مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان رہے گا۔۔

اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں سردی بڑھنے کا امکان بھی بتایا گیا ہے۔۔
اتوار کی رات سےمنگل تک مطلع ابرآلود رہنےکاامکان۔۔

10 اور 11دسمبر کو وقفے وقفےسے ہلکی بارش کاامکان رہے گا۔۔۔

اس کے علاوہ کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش بھی ہو گئی۔۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم سرد ہوگیا
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔۔۔

موسم کا حال بتانے والوں نے موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں آج رات اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔۔۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔۔۔

Comments are closed.