پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ، ملک میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

پاکستان میں لوڈشیڈنگ ایک انتہائی اہم مسئلہ بن چکی ہے جس سے نہ صرف بڑے بڑے شہروں بلکہ دیہاتی علاقوں میں بھی خاصا دقت کا سامنا درپیش ہے۔۔۔

پاکستان میں عام عوام کا کہنا ہے کہ حکمران جھوٹے وعدے کر رہے ہیں، حقیقت سے نظریں چرائی جارہی ہیں، ایسی پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جن پہ کوئی عمل بھی نہیں۔۔۔

توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے اربوں ڈالر کے قرضے لیے گئے ہیں، مگر یہ قرض کہاں خرچ ہوئے کسی کو کوئی علم نہیں ہے، ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا شارٹ فال7000میگاواٹ تک آگیا ہے۔۔۔

سردیوں میں بھی ملک میں بجلی کا شاٹ فال 3 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا۔۔۔

لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی 4 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے عوام دہری اذیت سے دوچار ہیں۔۔۔

ملک میں مطلع صاف ہونے کے باوجود دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 4 سے 6 گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔۔۔

آٸیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1235 میگا واٹ اور کھپت 1120 میگاواٹ ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ اور طلب 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔۔۔

نجی شعبے کے بجلی گھر 7 ہزار میگاواٹ سے زاٸد بجلی پیدا کر رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ ہائیڈل جنریشن میں کمی اور ڈیموں سے پانی کا اخراج کم ہونا ہے۔۔۔

لوڈ شیڈنگ کا یہ مسئلہ ہماری ملکی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے جس سے ہر شعبے سے منسلک لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔۔۔

صنعت ، زراعت ، تجارت ، بینکنگ اور ٹیچنگ سمیت ہماری ملکی پیداوار کا ہر شعبہ بجلی کا محتاج ہے اور بجلی نہ ہونے کی صورت میں نہ صرف اشیاءکی پیداوار میں رکاوٹ ہو رہی ہے بلکہ ملکی ترقی اور استحکام بھی عدم تحفظ کا شکار ہورہا ہے۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.