چیف جسٹس ثاقب نثار اور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کے درمیان رشتہ داری

چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی بیٹی کے ساتھ منگنی

حال ہی میں شہر لاہور میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے جن کا نام نجم ثاقب کی منگنی لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چودھری کی بیٹی سے طے قرار پائی۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق منگنی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔۔۔

دونوں خاندانوں کے خوشی کے موقع پر مہمان کے طور پر سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، نامزد چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ، سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الحسن بھی موجود تھے۔۔۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس چودھری مسعود جہانگیر، وکلا اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون نے شرکت کی۔۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دیگر ججز کے ساتھ ساتھ فیملی کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر نجم ثاقب اور ردا شہرام کی خوشی میں شرکت کر کے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.