پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل ہوگا

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل جمعہ سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔۔۔

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔۔۔

لوگوں نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔ اور اس میچ میں یاسر شاہ اور فخر زمان کی جگہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کو کھلانے کے امکان ہیں۔۔

پاکستان سے کھیلنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین آفریدی، فخر زمان ، اظہر علی، امام الحق اور سرفراز احمد بطور کپتان کھیلیں گے۔۔

جنوبی افریکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔۔

۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔۔۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔۔۔

دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کی عوام کو خاصا دلبرداشتہ ہونا پڑا اور ان کو بہت تنقید کا نشانہ گیا۔۔۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ساتھ دینا چاہیے۔۔

وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ:

"کوچ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا ہمیں positive رہنا چاہیے اور اس حالت میں کپتان کو Support کرنا چاہیے۔۔”

اور لگاتار دو میچز میں ہار کے بعد اب کی بار پاکستان کی ٹیم نے بہت محنت کی۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.